علامہ حافظ محمد ادریس الازہری کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ حافظ محمد ادریس الازہری کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع المنہاج میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے، برزخی زندگی دائمی ہے، جہاں انسان نے ہمیشہ رہنا ہے اللہ نے جو زندگی یا مہلت دی ہے اس کے ہر لمحے کا حساب ہونا ہے، اپنے 24 گھنٹے کے اوقاتِ کار کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے فرامین کے تابع کر لیں، روح کو پاکیزہ و مطہر کریں، صالحین کی صحبت اختیار کریں، صالحین کی صحبت سے دل میں نرمی اور نیکیوں کی طرف رغبت ملتی ہے۔

ایصال ثواب کی محفل میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی اور قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی جبکہ عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفیٰ الحاج محمد افضل نوشاہی، خرم شہزاد، ظہیر احمد بلالی اور غلام فرید چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میں منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حافظ علامہ محمد ادریس کی والدہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top