آغوش کمپلیکس میں طلبہ کے لیے موٹیویشنل ٹریننگ کا انعقاد

ٹیم منزل پرواز کے زیر اہتمام آغوش آرفن کئیر ہوم کے طلبہ کے لیے 2 اکتوبر 2020ء کو آن لائن موٹیویشنل ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں ڈائریکٹر آغوش آرفن کئیر ہوم کرنل (ر) مبشر اقبال اور طلبہ نے شرکت کی۔ جس میں منزل پرواز کی ٹیم نے آن لائن ٹریننگ دی۔

ٹریننگ ورک شاپ سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے دنیا ترقی کر تی جا رہی ہے ویسے ہی اخلاقی قدروں کا معیار گر تا جا رہا ہے۔ جس طرح آج کا انسان تہذیب و تمدن کی بنیادوں کو کھو کھلا کر رہا ہے اس سے خطرہ یہ ہے کہ معا شرہ تباہی و بربادی کی گہری کھائی میں گر جائے گا۔ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ آج کے اس پر فتن دور میں ہم نے سب کچھ اس دار فانی (دنیا ) کو سمجھ لیا ہے۔ آج مسلمانوں کے اندر ایمان کی دولت کم اور مال کی دولت بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ آج ہم نے مخلوق سے محبت کو اپنے اوپر لازم کر لیا اور خالق کو یکسر فرا موش کر دیا۔ ایمانی قوت ہی مومن کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور اسی سے ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی۔ چند کھنکتے ہوئے سکوں اور ہرے نو ٹوں کے عوض ایمان کو بیچ دینا مسلم معا شرے کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ جب ان سارے کاموں میں مسلمان پیش پیش رہیں گے تو بھلا بتائیے کہ آخر کیسے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب رہیں گے ؟ کس طرح مسلم معا شرہ عروج تک پہنچے گا ؟ کیسے مسلمان دشمنان اسلام کا خاتمہ کر سکے گا؟ کس طرح ایمان کو بچایا جائے گا؟ مسلمان تو ایسا ہوتا ہے کہ اس کی نگاہ سے باطل تھر تھرا اٹھتا ہے اس کے قدم جہاں بھی پڑتے ہیں اخوت و محبت کا دریا رواں ہو جاتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top