استاد علم کے حصول کا براہ راست ذریعہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

دین اسلام میں استاد کو مرکزی مقام حاصل ہے
طالبعلم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استا د کا کردار نہایت اہم ہے
قرآن پاک نے حضور اکرم ﷺ کی شان بحیثیت معلم بیان کی: چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

لاہور (5 اکتوبر 2020ء) چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے۔ استاد ایک طالبعلم کو جو کچھ بھی سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔ ایک فرد کا کردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہے۔ اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قوموں نے عروج حاصل کیا ہے۔ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضور اکرم ﷺ کی شان بحیثیت معلم بیان کی ہے۔ دین اسلام میں استاد کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ استاد علم کے حصول کا براہ راست ذریعہ ہے۔ طالبعلم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استا د کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ استاد کو معاشرے میں اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالبعلم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ معلم فروغ علم کا ذریعہ ہے لیکن اس کے علم سے فائدہ وہ نیک بخت اٹھاتے ہیں جن کے سینے ادب و احترام کی نعمت سے مالا مال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے مسلمانوں پر علم فرض قرار دیا ہے۔ اسلام استاد کو معزز رتبہ اور روحانی باپ قرار دیتا ہے تا کہ استاد کی عظمت سے علم کا وقار بڑھ سکے۔ علم کی قدر اس وقت ممکن ہے جب معاشرے میں استاد کو عزت دی جائے گی۔ ہمیشہ وہ طالبعلم ہی کامیاب ہوتے ہیں جو استاد کا احترام اور عزت کرتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top