ڈاکٹر طاہرالقادری کا احسن ارشاد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (16 اکتوبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن ارشاد کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، سید مشرف شاہ، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، حافظ غلام فرید، علامہ میر آصف اکبر، مظہر علوی، عرفان یوسف، طیب ضیاء، خرم شہزاد، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، عارف چوہدری، شہباز طاہر سمیت نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیلی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، میاں ریحان مقبول، سید امجد علی شاہ، چوہدری افضل گجر و دیگر رہنماؤں نے احسن ارشاد کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top