تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دانشور، سینئر اداکار افضل خان ریمبو کا مبارکبادی پیغام

تحریک منہاج القرآن کا 17 اکتوبر کو 40واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، اس اہم موقع پر میں تحریک کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے تمام رفقاء و وابستگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چار دہائیوں کا یہ سفر علم، تحقیق، اصلاح اور قرآن و سنت کے علوم کے فروغ کے اعتبار سے قابل تعریف ہے۔ تحریک منہاج القرآن ایک مذہبی اصلاحی تحریک ہے۔ اس تحریک اور اس کے بانی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ہر قسم کی فرقہ واریت اور انتہاء پسندی سے بالاتر ہوکر دین کی خدمت کی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن کا یہ بھی ایک اعزاز ہے کہ اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہونے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق نوجوان طبقہ سے ہے۔ ہم جس عہد میں جی رہے ہیں اس میں نوجوانوں کو ڈکٹیشن دینا بڑا مشکل کام ہے مگر یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی بات کو سنتے بھی ہیں اور مانتے بھی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ہمیشہ علم اور امن کا سبق دیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top