ایتھنز: یونان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا 40 واں یوم تاسیس منایا گیا

40th foundation day

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اسلامک سنٹر رہندی میں 17 اکتوبر 2020ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی پرقوقار تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض غلام عباس مصطفوی نے ادا کیے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عاقب جاوید نے حاصل کی۔

اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا بھر میں تعلق باللہ جوڑنے، عشق و محبت رسول صل اللہ علیہ وآلہ و سلم کے فروغ، دینی خدمات، تجدید احیائے دین، غلبہ دین حق، تعلیم و تربیت، روحانیت، علم شریعت، علم طریقت، علم معرفت، علم حقیقت اور انسانیت کی شعور و آگہی کے لیے کام کر رہے ہیں اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے چالیس سال لاجواب بیں اور اس بے مثال و باکمال خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے تمام احباب کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور خوبصورت الفاظ میں اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں شاعر منہاج یونان حاجی محمد بشیر عاصی نے خوبصورت کلام پیش کر کے سامعین سے داد حاصل کی۔ آخر میں علامہ محمد نواز ہزاروی  دعا کرائی، جس کے بعد یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

40th foundation day

40th foundation day

40th foundation day

40th foundation day

40th foundation day

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top