منہاج ویلفیئر فاونڈیشن انڈیا کے زیراہتمام فلڈ ریلیف کیمپ

منہاج ویلفئیر فاونڈیشن انڈیا کے زیراہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد دکن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے یکوت پورہ، جالپالی، تالاب، امان نگر، الجبیل کالونی اور عثمان نگر کے علاقوں کے سیلاب متاثرین سمیت 13 سو متاثرہ خاندانوں کو مختلف امدادی اشیاء دی گئیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد دکن کی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں 130 راشن بیگ، کمبل، فلور میٹس اور دیگر چیزیں متاثرین تک پہنچائیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے رہنماؤں میں محمد شفیع الدین قادری، محمد فضل قادری، محمد مجید قادری، محمد مجید شوتاری، ابراہیم قادری، محمد لطیف، مزمل قادری اور منہاج انڈیا ویلیفئر فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

mwf india flood relief

mwf india flood relief

mwf india flood relief

mwf india flood relief

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top