تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی

سب کو متحد ہو کر وباء کے خلاف کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ تعلیمی سلسلہ کامیابی سے جاری رہے
اچھی تعلیم قوموں کی ترقی باعث بنتی ہے: پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز

Dr Mumtaz ul Hassan Barvi

لاہور (7 نومبر 2020) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے وزارت تعلیم کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں تو ان شاء اللہ اس وباء سے جلد چھٹکارہ مل جائے گا۔ تعلیمی ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دیئے گئے ایس او پیز پر اس طرح عمل کریں کہ بچوں کے گھر کے علاوہ واحد محفوظ ترین مقام ان کا سکول، کالج اور یونیورسٹی ہو۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔ مکمل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کے دانشمندانہ فیصلہ کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے لاک ڈاؤن کے دوران بھی آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ اگر تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل کریں گے تو طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم قوموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف سکول، کالج، یونیورسٹی کی ڈگری لینا نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ روایات اور تہذیب سیکھنا بھی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں کورونا وائرس کے بارے میں صحت کے تحفظ کے قواعد کے مطابق ہوں۔ ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ یہ تعلیمی سلسلہ کامیابی سے جاری رہ سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top