الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر پیغام

حدیث مبارکہ میں ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ اس امت کے لیے ایک ایسی شخصیت کو مبعوث فرماتا ہے، جو اس امت کے دین کے لیے تجدید دین و احیائے دین کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر میں بسنے والے رفقاء و کارکنان کو منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

17 اکتوبر 1980 کو قائم ہونے والی یہ تحریک ایک عالمگیر اور آفاقی طاقت بن چکی ہے۔ دنیا کے ہر خطے میں اس کی شاخیں پھیل چکی ہیں۔ اللہ رب العزت اس باغ کو سدا بہار رکھے سبزوشاداب رکھے اور اس کی خوشبو کو بکھیرتا رہے۔

قائد ملت اسلامیہ حضور سیدی شیخ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری گزشتہ نصف صدی سے ملت اسلامیہ اصلاح احوال امت اور تجدید دین کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن آج دنیا بھر میں اصلاح امت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ذمہ داری خود ساختہ نہیں ہے بلکہ اللہ اور اس کے رسول علیہ السلام یہ ذمہ دار خود کسی کو عطا کرتے ہیں اور اس صدی میں یہ ذمہ داری سیدی شیخ الاسلام کو عطاء ہوئی ہے۔

جب دین کی عمارت متزلزل ہو جاتی ہے، جب اخلاقی قدریں مٹ جاتی ہیں، مسلم امہ کے افراد اپنی اخلاقی و روحانی اقدار سے منحرف ہو جاتے ہیں تو پھر اللہ رب العزت دین کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے ایک ایسی شخصیت کو بھیجتا ہے، جو دین کی عمارت کو بلند و بالا کرنے کے لیے دین کی تجدید کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ وہ ہستی دین کی اخلاقی و روحانی اقدار کو زندہ کرتا ہے۔ ان پہ تعمیر نو کرتا ہے۔ ان پر ضروریات کے مطابق دین کو نئی زندگی عطا کرتا ہے۔

وہ ذات باطل قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر حسینی کردار بھی ادا کرتی ہے اور وقت کے فرعونوں اور یزیدوں کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کرتی ہے۔ کبھی اندھیر نگری میں علم کا چراغ روشن کرتی ہے۔ کبھی ظلمتوں میں رشدوہدایت کے دیئے جلاتی ہے۔ اور کبھی ابوبکر صدیق و اویسی قرنی کے عشق کے جوہر عام کرتی ہے۔ کبھی امام بخاری و امام ابوحنیفہ کے علم کے موتی بانٹتی ہے۔ کبھی بایزید بسطامی اور شیخ اکبر کے معارف کو پھیلاتی ہے۔ کبھی سلطان صلاح و الدین ایوبی اور مولا علی کی جرات کا آئینہ دار بنتی ہے۔

آج کی پندرہویں صدی ہجری میں یہ ذمہ داری حضور سیدی شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کو عطا ہوئی ہے۔ یہ تحریک ایک تسلسل کا حصہ ہے، یہ تحریک باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے۔ یہ تحریک اپنی شمع کو لیکر مصطفوی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور 40 واں یوم تاسیس جہاں یوم تشکر ہے، وہاں تجدید عہد وفا بھی ہے۔

ہم سب ملکر اپنے رب کی بارگاہ میں التجاء کرتے ہیں کہ ہمیں اس قابل بنائے کہ وہ اس کے حبیب مکرم کے دین کی خدمت کے لیے کہ ہم اپنی جان و مال قربان کرنے کے لیے عہد کریں اور امادہ رہیں۔ اللہ رب العزت تحریک منہاج القرآن کو مزید ترقی و بلندی عطا فرمائے۔ بالخصوص سیدی شیخ الاسلام کو صحت و سلامتی والی عمر عطا ہو اور ان کے زیرسایہ تمام وابستگان و رفقاء کار کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top