چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

اعلیٰ تعلیمی ادارے شجرکاری مہم کے حوالے سے نئی نسل میں شعور اجاگر کریں: چیئرمین پی ایچ اے
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے چیئرمین پی ایچ اے کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا
وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، حافظ ذیشان رشید، شہزاد رسول، حاجی اسحاق ملاقات میں موجود تھے

Syed Yasi Gillani visits Minhaj University Lahore

لاہور (26 نومبر 2020) چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ پی ایچ اے کے وفد نے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور حافظ ذیشان رشید نے یونیورسٹی میں پودا لگایا اور موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ اعلی تعلیمی ادارے شجر کاری مہم اور جنگلات میں اضافہ کی ضرورت اور قدر و اہمیت کے بارے نئی نسل میں شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں شجر کاری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت اور صحت مند آب و ہوا میں شجر کاری کا مرکزی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات میں اضافہ اور شجر کاری کے حوالے سے اپنا قومی و دینی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان شاء اللہ زرعی ملک پاکستان کو اسکا قدرتی حسن واپس لوٹائیں گے۔ وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور فیکلٹیز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق، عبد الحفیظ چودھری دیگر بھی موجود تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی عصر حاضر کی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق اپنی تعلیمی، سماجی ذمہ داریاں نہایت جانفشانی سے پوری کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں 13 فیکلٹیز موجود ہیں۔ تجربہ کار اور روشن خیال اساتذہ، طلبہ و طالبات کی ذہنی اور روحانی تربیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روایت اور جدت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ با مقصد تعلیم و تربیت ہماری تعلیمی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ لاہور کی خوبصورتی میں پی ایچ اے کا کردار اور خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے جانفشانی سے کام کرنے پر پی ایچ اے کے ذمہ داران اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی فروغ علم، بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری کیلئے عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی میں قائم سکول آف پیس اور تصوف سنٹر متاثر کن ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سید یاسر رضا گیلانی اور حافظ ذیشان رشید کو مختلف موضوعات پر تحریر کی گئی تصانیف کا تحفہ بھی دیا۔

Syed Yasi Gillani visits Minhaj University Lahore

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top