دیانت دار افراد تحریکوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے عظیم ادارے قائم کئے
قائد تحریک منہاج القرآن کا سید ہدایت رسول شاہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

لاہور (12 دسمبر 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، نظریہ اور انسانیت کے لئے جینے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، کردار اور گفتار کی سچائی پیدا کرنے کے لئے اسلام کی تعلیمات نسخہ کیمیا ہیں، منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے عظیم ادارے قائم کئے جہاں سے باعمل مسلمان فارغ التحصیل ہو کر اسلام، پاکستان اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، سید ہدایت رسول شاہ بھی انہی عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سید ہدایت رسول شاہ (مرحوم) کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بامقصد تعلیم سے انسان میں کردار کی پختگی آتی ہے، دین اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب اور اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، میاں ریحان مقبول، ایم این اے شیخ خرم شہزاد، ایم پی اے شکیل شاہد، سید حمایت رسول قادری، سید شفاعت رسول قادری، سید سعادت رسول، سید صداقت رسول، عثمان صدیقی قادری، میاں عبدالقادر، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، سید جلال الدین رومی، علامہ عزیزالحسن، علامہ نورالزمان نوری، عمر سعید قادری، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، پیر انورالحق، علامہ غلام مرتضیٰ، علامہ ظفراقبال، غلام مصطفےٰ کمال، آصف عزیز نے خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سید ہدایت رسول شاہ کی تحریک منہاج القرآن اور انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top