منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حبیب الرحمن انتقال کر گئے

minhaj ul quran south korea

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حاجی حبیب الرحمن 14 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کوریا میں اد ا کی گئی، جبکہ ماموں کانجن پاکستان میں 21 دسمبر سوموار کو مرکزی گراونڈ ریلوے اسٹیشن میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ماموں کانجن کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حبیب الرحمن 12 سال سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

حاجی حبیب الرحمن کی بیماری کے ایام میں صدر منہاج القرآن کوریا شہزاد علی بھٹی نے مرحوم کی صحتیابی اور بہتر سے بہتر علاج کے لئے بہت محنت اور تگ ودو بھی کی حتی کہ انہوں نے ان کی فیملی کی پرزور فرمائش پر انہیں پاکستان بھجوانے اور انمول ہسپتال لاہور یا شوکت خانم ہسپتال لاہور میں ان کے علاج کے لئے بھر پور تعاون کیا، لیکن 14 دسمبر 2020ء کو حبیب الرحمن کینسر کے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

وفات کے بعد شہزاد علی بھٹی (صدر منہاج القرآن ساوتھ کوریا ) نے کورونا کے سخت ترین لاک ڈاون کے باوجود بھر پور محنت کی اور مرحوم کی میت کو پاکستان بھجوانے میں کامیاب ہو گئے۔ حاجی حبیب الرحمن (مرحوم ) کی میت 20 دسمبر 2020 بروز اتوار کو شام 7 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جسے وصول کرنے کے لئے ماموں کانجن سے ان کے بھائی حافظ محمد طیب، کزن ملک محمد راشد، تحریکی دوست ملک احمد بشیر اور دیگر فیملی ممبران کے علاوہ مرکز منہاج القرآن سے ایشیاء ڈیسک کے انچارج محمد وسیم افضل قادری بھی موجود تھے۔

محمد وسیم افضل قادری نے ایئرپورٹ سے میت کو کلیئر کروانے کے بعد منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ایمبولینس پر میت کو ان کے آبائی گاوں ماموں کانجن روانہ کیا۔

میت کی پاکستان روانگی اور دیگر امور میں شہزاد علی بھٹی (صدر MQI ساوتھ کوریا) کی خدمات قابل ستائش ہیں جبکہ جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) میت کی ایئرپورٹ آمدکلیئرنس اور روانگی کے ساتھ ساتھ جنازے میں ماموں کانجن کی ایگزیکٹیو سمیت گردونواح سے منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کی شرکت کے لئے مصروف رہے۔

حبیب الرحمن مرحوم کی جملہ فیملی اور رشتہ داروں نے مرحوم کے کوریا میں علاج معالجہ، ان کی وفات کے بعد میت کی پاکستان روانگی اور ایئرپورٹ سے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ایمبولینس میں ان کے آبائی گاوں ماموں کانجن روانگی اور ان کے جنازہ میں بھر پور شرکت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ تحریک منہاج القرآن، ان کے تربیت یافتہ افراد اور فورمز نے اپنے بھر پور تعاون سے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کیا۔

مرحوم کے بھائی ملک عتیق نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی خدمات قابل احترام ہیں، یہ صرف ملک پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی دین اسلام، مسلمانوں اور پاکستانیوں کی خدمات میں مصروف ہیں اور ہماری فیملی ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل (انچارج ایشین ڈیسک)

minhaj ul quran south korea

minhaj ul quran south korea

minhaj ul quran south korea

minhaj ul quran south korea

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top