ڈاکٹر طاہرالقادری کا حبیب اللہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (29 دسمبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر حبیب اللہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم کی نماز جنازہ کے بعدبذریعہ ٹیلی فون دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حبیب اللہ بٹ نیک، صالح اور ملنسار انسان تھے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کاقابل فخر اثاثہ تھے۔ حبیب اللہ بٹ اپنے علاقے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی شناخت تھے۔ حبیب اللہ بٹ (مرحوم) نے سینکڑوں نوجوانوں کو دین اسلام کی راہ پر لگایا۔ اسلام، پاکستان، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حبیب اللہ بٹ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

حبیب اللہ بٹ مرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے دعا کی۔ نماز جنازہ میں خرم نواز گنڈاپور، محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، قاضی فیض الاسلام، حافظ غلام فرید، چوہدری افضل گجر، اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، ڈاکٹر سلطان محمود، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماءوں، کارکنان کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، بشارت جسپال، فیاض وڑاءچ، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، میاں عبد القادر و دیگر رہنماؤں نے بھی حبیب اللہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

habibullah but

habibullah but

habibullah but

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top