دینی مدارس اسلام کی اساسی فکر کے محافظ ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 09 مارچ 2021ء

مدارس دینیہ کے نصاب میں عصری تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں ضروری ہیں، علماء سے گفتگو
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17 مارچ کو نئے نصاب کے بارے میں اہم گفتگو کریں گے

لاہور (9 مارچ 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کے علمی، تربیتی کردار کا احیاء ہماری اولین ترجیح ہے، طلباء کو باعمل اور مفید محب وطن شہری بنانے کے لئے مدارس دینیہ کے نصاب میں عصری تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہیں، دینی مدارس اسلام کی اساسی فکر کے محافظ ہیں اور شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ذمہ دارانہ قومی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے مدارس دینیہ کے مہتممین، ناظمین اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے نئے نصاب کے بارے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17 مارچ 2021 ء کو اہم گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں مدارس میں لاکھوں طلباء دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں، مدارس کے طلباء کو ایسا نصاب پڑھایا جانا چاہیے جس سے وہ عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

علماء کرام کے وفد میں ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر، مولانا سید افتخار علی شاہ، مفتی ریاض احمد مہروی، مولانا وسیم شوکت سیفی، مولانا عدنان سیالوی، مولانا محمد خان فریدی، مولانا رحمت اللہ صدیقی، مولانا ارشاد مدنی، مولانا ظفر حیات سیالوی، سید محمد احمد شاہ، قاری محمد ریاض، مولانا گلزار رمضان، مولانا سلیم سیالوی، قاری حبیب ظفر سیالوی اور محمد عبداللہ شامل تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top