شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مناظر نہیں اسلام کے وکیل تیار کئے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 19 مارچ 2021ء

منہاج القرآن مقابلہ کی بجائے مکالمہ کے علمی ماحول کو پروان چڑھا رہی ہے
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا نائب ناظمین اعلیٰ کے اجلاس سے خطاب
نظام المدارس پاکستان میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے علماء، فورمز کے صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

لاہور (19 مارچ 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نائب ناظمین اعلیٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مناظر نہیں اسلام کے وکیل تیار کئے، تحریک منہاج القرآن مقابلہ کی بجائے مکالمہ کے علمی ماحول کو پروان چڑھا رہی ہے، شیخ الاسلام کی علمی تحقیقی تجدیدی مساعی کا مرکز و محور اسلامی خدوخال پر استوار مثالی معاشرہ کی تشکیل ہے۔

اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے شرکت کی، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری، یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب دیے جانے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا، اور مدارس دینیہ کو نظام المدارس پاکستان میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے علماء اور تنظیمی عہدیداروں، فورمز کے صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top