آغوش آرفن کیئر ہوم میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

مورخہ: 01 مئی 2021ء

اسلام نے یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا : نور اللہ صدیقی
ڈاکٹر طاہرالقادری نے بے سہارا بچوں کے سہارے کیلئے آغوش آرفن کیئر ہوم قائم کیا
کرنل (ر) مبشر اقبال، عباس نقشبندی، عین الحق بغدادی، میلاد رضا قادری، خرم شہزاد، کی شرکت

Aghosh Orphan Care Home

لاہور(یکم مئی 2021)منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش کمپلیکس میں رہائش پذیر یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2005کے قیامت خیز زلزلہ کے بعد بے سہارا ہونے والے بچوں کو سہارا دینے کیلئے آغوش آرفن کیئر ہوم قائم کیا تھا۔ 2005 میں آغوش آرفن کیئر ہوم میں داخل ہونے والے بچوں کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم مکمل کر چکی ہے۔ آغوش سے تعلیم مکمل کرنے والے ایک یتیم بچے نے حال ہی میں پاک فوج میں کمشن حاصل کیا ہے۔ اسلام نے یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آغوش کمپلیکس صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نگرانی میں چل رہا ہے۔

افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی نگہداشت اپنے بچوں کی طرح کرتے ہیں انھیں بہترین کھانا مہیا کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حکم ہے یہ میرے بچے ہیں ان کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ یتیم بچوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسا اپنے بچوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ افطار ڈنر میں تحفیظ القرآن کے پرنسپل محمد عباس نقشبندی، علامہ عین الحق بغدادی، میلاد رضا قادری، خرم شہزاد، عبدالحفیظ چودھری، عبدالباسط، منظور حسین و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top