منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا خرم نواز گنڈاپور کی صدارت میں اجلاس

تعلیم کے ساتھ تربیت منہاج یونیورسٹی کا امتیاز ہے: ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور نے تعلیمی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نسل نو کو جدید علوم سے آراستہ کر رہے ہیں، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خاں

لاہور (16 جولائی 2021) تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت منہاج یونیورسٹی کا امتیاز ہے۔ منہاج یونیورسٹی میں تحقیق کو فروغ دیا جا رہا ہے اور طلبہ کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب غریب گھرانوں کے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کی کرداری سازی اور سماجی اقدار کا فروغ منہاج یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس جدید دور میں تعلیم، ترقی پسند معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور تعلیم کے فروغ کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ تعلیم کو ترجیح بنا کر ہی ہم درپیش معاشرتی اور معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی کردار سازی کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ منہاج یونیورسٹی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ معاشرے میں حقیقی تبدیلی، شرح خواندگی میں اضافے پر منحصر ہے۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرے میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور نے تعلیمی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا اولین مقصد انسانیت کی تعمیر ہے۔ پاکستان میں تعلیم کے فروغ، طلبہ کی کردار سازی کیلئے منہاج یونیورسٹی اپنی مخلصانہ کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک عظیم قومی خدمت انجام دے رہی ہے۔ طلبہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی اعلیٰ تعلیم کے اہداف کا ماحصل ہے۔ منہاج یونیورسٹی نسل نو کو جدید علوم سے آراستہ کرتے ہوئے ایک بہترین قوم کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر کر رہی ہے۔

بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خاں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نسل نو کو جدید علوم سے آراستہ کر رہے ہیں۔

سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، خرم شہزاد، ڈاکٹر شاہد نفیس، راجہ زاہد محمود، سید امجد علی شاہ، غلام مرتضیٰ علوی، رانا نفیس قادری، اشتیاق حنیف مغل، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، حاجی محمد اسحاق، حاجی منظور حسین، عارف چودھری، سرفراز خان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top