تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کا اجلاس

مورخہ: 09 اگست 2021ء

منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے نو منتخب صدور و ناظمین کی شرکت
نو منتخب عہدیداران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مبارکباد
علمائے کرام محرم الحرام کے ایام میں امن و محبت، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کا پیغام دیں: علامہ رانا محمد ادریس
حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا عملی پیغام ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
میاں عبدالقادر، علامہ رانا نفیس حسین قادری، اشتیاق حنیف مغل، وسیم ہمایوں و دیگر رہنماوں کی اجلاس میں شرکت

لاہور (9 اگست2021) تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے نو منتخب صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، میاں عبد القادر، وسیم ہمایوں، عمران علی ایڈووکیٹ، قاری ریاست و دیگر رہنماوں نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس نے سنٹرل پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی طرف سے مبارکباد دی۔ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانامحمد ادریس نے سنٹرل پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے سنٹرل پنجاب کی آئندہ کی ورکنگ، مستقل کے اہداف سمیت مختلف پہلوؤں پر خصوصی ہدایات بھی دیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ علماء کرام محرم الحرام کے ایام میں محراب منبر سے امن و محبت، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کا پیغام دیں۔ فرقہ واریت اور انتہاء پسندانہ سوچ کی مذمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اس مقدس مہینے میں انتظامی ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کریں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم قربانی سے احترام انسانیت کو بقاء نصیب ہوئی، دین مصطفی ﷺ کو تحفظ ملا اور اسلام کے عظیم نظام مشاورت و جمہوریت کو زندگی ملی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے محکوموں کو اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کا درس ملتا ہے۔ ظلم و جبر پر مبنی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا جذبہ ملتا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی امن پسندی، رواداری اور اخلاقی قدروں کو قیامت تک کے لیے زندہ کردیا۔ امام عالی مقام عدل و انصاف، مساوات، انسانیت اور جمہوریت کے علمبردار تھے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن، بے راہ روی اور انسانی حقوق پر شب خون مارنے کا نام یزید ہے۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں، صبر، برداشت اور قربانی کو قیامت تک کے لئے زندہ کردیا ہے۔ حضر ت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا عملی پیغام ہے۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی روشن تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ شہدائے کربلا کی جرات و قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top