چلی: شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 09 اگست 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 9 اگست 2021 کو بعد نماز عشاء مقامی بارگاہ میں انجمن حسینیہ چلی کے تعاون سے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا اہتمام قرآن پاک کی تلاوت کیا گیا جبکہ نعت خواں حضرات نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور ذاکرین نے مرثیہ پیش کیا۔

انجمن حسینیہ کے صدر نے واقعہ کربلا ہر روشنی ڈالتے ہوئے حق وباطل کے معرکہ کی منظر کشی انتہائی خوبصورت انداز مینں پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے صدر احمد حسن سلہری نے تحریک منہاج القرآن کی خدمات اور حسینی پیغام کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر وروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں امن کے پیامبر کے طور پر جانے جاتے ہیں، آپ کی بین المذاہب اور بین مسالک خدمات امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ آپ کی اپنی زندگی کا اولین مقصد عشق رسول، عظمت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین اور محبت اہل بیت علیھم السلام ہے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب (فلسفہ شہادت امام حسین ) دکھایا گیا جس حاضرین نے بڑے انہماک سے سنا۔ محفل کے اختتام پر لنگر حسینی بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: احمد حسن سلہری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top