ہانگ کانگ: سالانہ محفل استقبال ربیع الاول

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول 2 اکتوبر 2021ء کو کمیونٹی ہال کولون مسجد چمسا چوئی میں چوہدری محمد نجیب کی زیرصدارت منعقد ہوئی، پروگرام میں قونصلر جنرل پاکستان بلال احمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت اور اطاعت ہی مسلمانوں کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ محبت رسول اور تعلق رسول کے بارے اتنا ہی کہوں گا کہ ہمارے پیارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم پیار اور محبت کے پیغام کو سچائی اور دیانت داری اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو چار چاند لگانے اور شرکاء کے ایمان کو تازہ کرنے کا سہرہ ادارہ منہاج القرآن کے ان طلباء کو جاتا ہے جنہوں نے تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور اسلامی کوئز مقابلہ اس انداز میں پیش کیا جو اپنی مثال آپ ہے۔ منہاج القرآن ہانگ کانگ کی پوری تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے استقبال ربیع الاول کی اتنی شاندار محفل منعقد کی۔

اس موقع پر صدر تحریک چوہدری محمد نجیب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف شہرہ آفاق فتوی قونصلر جنرل پاکستان کو گفٹ کیا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے اپنے مختصر خطاب کہا کہ ہمیں آج کے دور نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ربیع الاول کا مہینہ جہاں آمد مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی خوشیاں لاتا ہے وہیں ہم سے یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ ہم تعلیمات مصطفی کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ بطور مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم سچائی کو اپنائیں، ہمارا اخلاق سب سے بہترین ہو، ہمارا کردار معاشرے میں مثالی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن آج کے دور میں امت مسلمہ کا اپنے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے تعلق عشق و محبت اور اطاعت و اتباع کو مضبوط کرنے کی تحریک ہے۔آئیں ربیع الاول کے مقدس مہینے کااستقبال آپس میں پیار، محبت اور امن بانٹتے ہوئے کریں۔

اس سے پہلے محفل کا باقاعدہ آغاز سید تنویر حسین شاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا، پروگرام میں علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے تلاوت کلام پاک اور علامہ قاری قدرت اللہ سلطانی، علامہ دلشاد چشتی، حاجی ارشد محمود اور عبدالمجید قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم میں ثناء خوانی کی۔ ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ کے معروف ننھے ثناء خوان محمد حسان امجد نے بھی نعت مبارکہ پیش کی۔

منہاج القرآن کی ننھی طالبات نے اسماء الحسنی اور شجرہ پاک سرور کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے نہایت خوبصورت آواز و انداز میں پیش کیا۔ پروگرام میں محمد حفیظ سینئر نائب صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے استقبالیہ خطاب میں جملہ مہمانوں اورشرکا ٕ کو خوش آمدید کہا۔

آخر میں شرکاء سے بھی سوالات پوچھے گئے اور صحیح جوابات پر انعامات تقسیم کئے گئے۔ چوہدری محمد نجیب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ نے تمام شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ منہاج القرآن ہانگ کانگ اپنی کمیونٹی کے لئے اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

محفل میں ہانگ کانگ بھر سے سینکڑوں مرد و خواتین بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔ مفتی محمد ارشد اور قاری شکیل احمد نے جیوری کے فراٸض سر انجام دٸیے جبکہ علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ حافظ ظہیر احمد خان نے سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری نبھائی۔

مہمانان گرامی میں مولانا محمد شعیب نوح، معروف سماجی و کاروبای شخصیت قمر زمان منہاس، بورڈ آف ٹرسٹیز سے محمد االیاس اور سعید الدین، چوہدری قیصر محمود، حاجی محمد شبیر، محمد سلطان وحید، صوفی محمد لطیف، محمد ریاض، محمد پرویز خان، محمد اقبال، ڈاکٹر عدیل اور ڈاکٹر محمد افضال, ڈاکٹر محمد قیس (یمن) شامل تھے۔

علامہ حافظ احمد جمال ناصر کی خصوصی دعا سے اس بابرکت محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: چوہدری طاہر

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top