بنگلہ دیش میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمی خدمات پر پی ایچ ڈی

چٹاکانگ یونیورسٹی کے پروفیسر مرشدالحق نے ”ڈاکٹر طاہرالقادری کا علوم اسلامیہ کے فروغ میں کردار“ کے موضوع پر مقالہ لکھا

phd tahir ul qadri

لاہور(6 اکتوبر 2021ء) بنگلہ دیش میں چٹاکانگ یونی ورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد مرشد الحق نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ”شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علومِ اِسلامیہ کے فروغ میں کردار“ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔محمد مرشد الحق نے اپنے مقالہ کے 9 ابواب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کا نہایت تحقیقی انداز میں اِحاطہ کیا ہے۔ مقالہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام کے بارے میں معتدل فکر کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے مقالہ میں تحریر کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و سنت سے مدلل بحث کرتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشتگردی سے نجات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچنے کی ایک حوصلہ افزاء فکر دی ہے اور انہوں نے بڑے مربوط انداز میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں اسلام کی پرامن فکر کو فروغ دیا ہے۔ مقالہ بنگالی زبان میں لکھا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top