گوردوارہ جنم استھان گرونانک ننکانہ صاحب میں ”جشن ولادت محسن انسانیت“ کی تقریب آج (16 اکتوبر کو) ہو گی

گوردوارہ جنم استھان گرونانک ننکانہ صاحب میں ”جشن ولادت محسن انسانیت“ کی تقریب 16 اکتوبر کو ہو گی

لاہور (16 اکتوبر 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز اور پنجابی سکھ سنگت (PPS)کے زیراہتمام ”جشن ولادت محسن انسانیت“ کے عنوان سے ننکانہ صاحب میں خصوصی تقریب 16 اکتوبر بروز ہفتہ شام 5 بجے ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے۔ یہ تقریب گوردوارہ جنم استھان شری گرونانک دیوجی، ننکانہ صاحب میں ہو گی۔ تقریب میں معروف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے کہا کہ منہاج القرآن بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اتحاد امت، بین المذاہب رواداری کیلئے جتنا کام کیا وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان میں ”جشن ولادت محسن انسانیت“ کے موضوع پر ہونے والی تقریب سے پاکستان کے بین الاقوامی تشخص میں بہتری آئے گی اور ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے افراد پر امن اور متحد ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top