ملتان: تحریک منہاج القرآن کے 41 ویں یومِ تاسیس کی تقریب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے ملتان میں تحریک کے 41 ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس صدی میں تجدید و احیائے دین کا شرف تحریک منہاج القرآن کو عطا فرمایا۔ تحریک منہاج القرآن فروغ عشق رسول کی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن کوئی روایتی مذہبی جماعت نہیں بلکہ احیاء و تجدید دین کی عالمگیر تحریک ہے۔ اس تحریک نے مختصر عرصہ میں دنیا بھر میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

سردار شاکرمزاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آج سے اکتالیس سال قبل جو پودا لگایا تھا آج وہ تنا آور درخت بن چکا ہے اور پوری دنیا اس کی ٹھنڈی اور گھنی چھاؤں سے مستفید ہو رہی ہے۔ دنیا بھر میں پھیلا ہوا تنظیمی نیٹ ورک اوراسلامک سنٹرز و تعلیمی اداروں کا جال تحریکی قبولیت کا ثبوت ہے۔ اس تحریک سے وابستہ ہوکر لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔

تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں اتحاد امت کا عظیم فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہے۔ اس کی دعوتی، تبلیغی، تربیتی، تحقیقی، فلاحی، سیاسی اورسماجی سرگرمیاں اپنی مثال آپ ہیں۔ آج دنیا بھر کے کارکنان اس دن کو یومِ تشکر کے طورپر منا رہے ہیں جبکہ یہ دن کارکنان کیلئے تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ ہم نے مصطفوی انقلاب کے جس مشن کا بیڑا اٹھایا ہے، اس مشن کی تکمیل کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

تقریب میں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے قائد تحریک اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

یومِ تاسیس کی تقریب میں مرکزی رہنما راؤ محمد عارف رضوی، ڈویژنل رہنما ملک انور قادری، سعید بخاری، مخدوم شہباز ہاشمی، میجر اقبال چغتائی، یاسر ارشاد دیوان، زمان خان اعوان، احمد قریشی، انجینئر عمر چشتی، چوہدری جاوید بندیشہ، سجاد نقشبندی، انجینئر جواد صادق، سید حسنین شاہ، خالد محمود، مصباح اسحاق، صابر علی، احمد کاظمی، ڈاکٹر وسیم اسلم، فاروق چوہدری، فخرالامین، عثمان سجادودیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top