سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

Raja Pervaiz Ashraf calls on Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی وفد کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، وفد میں بیرسٹر عامر حسن اور سید حسن مرتضیٰ شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفد نے جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، گوشہ درود اور منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت، اتحادِ امت اور پرامن معاشرے کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، فروغِ علم اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دعوتی، تعلیمی و تحقیقی خدمات کا معترف ہوں۔

بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن فروغِ علم کے لیے مصطفوی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عصرِ حاضر کی ایک عظیم علمی، مذہبی اور خدمت انسانیت بجا لانے والی قابلِ احترام و قابل تقلید شخصیت ہیں۔

وفد نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور سے بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Raja Pervaiz Ashraf calls on Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

Raja Pervaiz Ashraf vists Minhaj ul Quran secretariat

Raja Pervaiz Ashraf vists Minhaj ul Quran secretariat

Raja Pervaiz Ashraf vists Minhaj ul Quran secretariat

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top