گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ النبی ﷺ کا اجتماع، 20 ارب سے زائد درود پاک کا ہدیہ پیش کیا گیا

gosha e durood

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ماہ اکتوبر 2021 میں 20 ارب 17 کروڑ 55 لاکھ 38 ہزار اور 23 مرتبہ پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 90 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار اور 147 ہو گئی ہے۔

گوشہ درود کی مجلس کا پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبید اللہ چشتی، زین العابدین وٹو، سید علی حسنین شاہ، حافظ عقیل احمد قادری و دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

پروگرام میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کیطرف سے محمد ثناء اللہ طاہر نے گوشۂ درود کی موبائل اپلی کیشن کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج انٹرنیٹ بیورو نے گوشۂ درود کی موبائل ایپ جاری کی ہے، جس سے صارف انفرادی اور اجتماعی طور پر حلقات درود میں پڑھے گئے درود پاک اور تلاوت قرآن مجید کو مرکزی گوشہ درود میں آنلائن جمع کروا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گوشۂ درود کی موبائل ایپ میں اسماء الحسنیٰ، اسماء النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کاؤنٹر تسبیح، نماز کے مسائل، حج و عمرہ کے احکام، فضائلِ درود پاک اور الفیوظات المحمدیہ کے فیچر بھی شامل ہیں۔

پروگرام میں علامہ رانا محمد ادریس، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، سید مشرف علی شاہ، نور اللہ صدیقی، رانا نفیس حسین، پروفیسر سلیم احمد چوہدری، سہیل رضا، غلام مرتضیٰ علوی، عبدالستار منہاجین، علامہ منہاج الدین، علامہ حسن جماعتی، احمد وحید، طیب ضیاء، قاری ریاست علی چدھڑ و دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی کے پروگرام میں گوشہ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت، نظامتِ تربیت کے مرکزی عہدیداران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین اور لاہور سے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر پروگرام میں گوشہ درود کے وظائف پڑھے گئے اور ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

gosha e durood

gosha e durood

gosha e durood

gosha e durood

gosha e durood

gosha e durood

gosha e durood

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top