نظام المدارس کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا 7 دسمبر سے آغاز

مدارس دینیہ کے مدرسین و مدرسات کو پی ایچ ڈی سکالرز تدریسی، تربیتی لیکچرز دیں گے
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 9 دسمبر کو اہم تربیتی خطاب کریں گے
نظام المدارس دینی مدارس کے علمی مقام کے احیاء کے لئے کوشاں ہے: علامہ میر آصف اکبر

Nizam ul Madaris Pakistan Teachers Training Program

لاہور (6 دسمبر 2021ء) نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز 7 دسمبر سے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں 500 سے زائد مدرسین، مدرسات، ناظمینِ مدرسہ و ناظمات شرکت کریں گی۔ 3 روزہ ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں شرکاء کو کلاس مینجمنٹ، ٹائم مینجمنٹ، اینگر مینجمنٹ، تدریسی اخلاقیات اور مدارس دینیہ کے نئے نصاب پر لیکچرز دیئے جائیں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں 21 سکالرز، ماسٹر ٹرینرز لیکچرز دیں گے۔ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز 9 دسمبر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی تربیتی خطاب کریں گے۔

نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے انتظامی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار مدارس دینیہ کے اساتذہ کے لئے تربیتی اور ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ دینی مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کی صحیح دینی خطوط پر تربیت ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ ورکشاپ سے خصوصی تربیتی خطاب کرنے والے سکالرز و ماہرین تعلیم میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، علامہ محمد فاروق رانا، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ بدرالزمان قادری، علامہ سعید رضا بغدادی، معروف ماسٹر ٹرینر ہارون ثانی، سید عبدالرحمن بخاری، عمران بھٹی، اظہار الحق شامل ہیں۔ علامہ میر آصف اکبر نے مزید کہا کہ 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں مختلف تعلیمی و انتظامی ایشوز پر گروپ ڈسکشن بھی ہو گی تاکہ مدارس دینیہ کے اساتذہ کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے بعد اس کا حل تجویز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے کھوئے ہوئے علمی وقار کے احیاء کے لئے کوشاں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top