اومی کرون ایک نئی وباء ہے، حفاظتی تدابیر ناگزیر ہیں: ڈاکٹر رفیق نجم

وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن منہاج القرآن

لاہور (15 جنوری 2022 ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رفیق نجم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔ اس کی نئی شکل اومی کرون انسانی زندگی کے لئے نقصان کا باعث بنی ہوئی ہے۔ عوام صفائی نصف ایمان ہے کے تحت ایس او پیز میں نرمی نہ کریں اور اس وباء سے نجات کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ وہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں و کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی آج بھی اشد ضرورت ہے کہ غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کیا جائے، ہجوم کا حصہ بننے سے بچا جائے، 5 وقت کا وضو بیماریوں اور وباؤں سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں ایک پورا بیانیہ عامۃ الناس کے سامنے رکھا تھا وہ ساری گفتگو آج بھی ان کے سوشل میڈیا چینلز پر موجود ہے اس کو سنا جائے اور وباؤں سے بچا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اومی کرون سے نجات کے لئے حکومت پاکستان صحت عامہ کے بین الاقوامی ادارے اور وزارت صحت پاکستان کی طرف سے جو ہدایات جاری ہو رہی ہیں ان پر عمل کیا جائے، احتیاط نہ صرف ہماری اپنی زندگی اور صحت کے لئے بہتر ہے بلکہ اس احتیاط کے ذریعے ہم دوسرے شہریوں کو بھی وباء سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top