دروس قرآن کا دائرہ لاہور کی ہر یونین کونسل تک بڑھا رہے ہیں: رانا نفیس حسین قادری

مسلمان قرآن سے اپنا رشتہ مضبوط کریں: صدر تحریک منہاج القرآن لاہور
منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام مساجد اور درباروں میں جراثیم کش سپرے مہم شروع

Minhaj ul Quran Lahore

لاہور (17 جنوری 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دروس قرآن کا دائرہ کار لاہور کی ہر پی پی اور یونین کونسل تک بڑھایا جارہا ہے۔ قرآن مجید راہ ہدایت اور راہ نجات ہے۔ اس میں ہر مسئلے کا حل اور اس کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ مسلمان جب بھی اپنا رشتہ قرآن سے کمزور کرتے ہیں تو دنیا کے مسائل اور بحران انہیں گھیر لیتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی عالمگیر تحریک کا نام اسی لئے منہاج القرآن رکھا ہے کہ اُمت قرآن مجید سے اپنے ٹوٹے ہوئے رشتے کو مضبوط اور مستحکم بنائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید، چوہدری امجد حسین، شفاقت مغل، حاجی امجد، چوہدری انور، محمد اسلام، رانا عتیق الرحمن، حاجی خالد محمود، شیخ عتیق الرحمن، حاجی ظفر اقبال کمبوہ، آصف رفیق، فاروق بشیر سمیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلعی، پی پی عہدیداران موجود تھے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے صدر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے کی مصطفوی تعلیمات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام مساجد، درباروں، سکولوں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جارہا ہے تاکہ نمازیوں کی صحت و تندرستی کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا جا سکے۔

Minhaj ul Quran Lahore

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top