سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر محمد سلطان انتقال کر گئے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی محمد سلطان (مرحوم) کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا
محمد سلطان (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کے نظریاتی کارکن تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
محمد سلطان (مرحوم) جرات و استقامت کا پہاڑ تھے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، شاکر مزاری کا اظہار افسوس

Sultan Mahmood Passed away

لاہور (10 فروری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر محمد سلطان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم محمد سلطان تحریک منہاج القرآن کے نظریاتی کارکن تھے۔ زندگی کی آخری سانس تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی جدوجہد میں شریک رہے۔ اللہ تعالیٰ محمد سلطان کی بخشش و مغفرت فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سردار شاکر مزاری، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی محمد سلطان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ محمد سلطان مرحوم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں درندہ صفت پولیس اہلکاروں کے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنے۔ محمد سلطان مرحوم جرات و استقامت کا پہاڑ تھے۔ مرحوم محمد سلطان ہتھکڑیوں میں جیل سے ہسپتال تک استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔ بھکر تنظیم کے احتجاج پر محمد سلطان مرحوم کی ہتھکڑیاں کھولیں گئیں۔ تحریک منہاج القرآن کو اپنے عظیم کارکن کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ مرحوم محمد سلطان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ دالاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر مشتاق احمد اعوان، محمد اسامہ مشتاق، جمعہ خان، ماسٹر محمد اسلم راں، ماسٹر نذیر حسین، حافظ رانجھا، عبدالقدیر رانا سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی نما جنازہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سرپرست پروفیسر ڈاکٹر پیر سید محمود احمد حسنین آغا شیرازی نے پڑھائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top