منہاجینز کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریب

Dr Tahir ul Qadri birthday ceremony by Minhajians

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر منہاجینز فورم کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بین المذاہب ردواداری، بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد امت، فروغ علم و امن کیلئے جتنا کام کیا وہ ہمارے عہد کا بے مثال کام ہے۔ وہ اس دور میں ایک علمی تربیتی درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اصلاحات کا شعور دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروغ علم و امن کیلئے بہت کام کیا، مشکلات و مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ علم ہی ہے۔

تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی میں جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، معروف دانشور و ادیبہ صوفیہ بیدار، پاکستان مسلم لیگ قاف کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود اور ڈاکٹر نعیم انور نعمانی نے بھی اظہار خیال کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانان گرامی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصوف، خانقاہی نظام اور تعلیم و تربیت پر تحقیقی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

ڈاکٹر فرید پراچہ نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت میں قوس قزح کے سات رنگ موجود ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہمہ جہت شخصیت میں محدث، محقق، فقیہ، استاد اور تصوف کے رنگ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر قرآن و سنت کا آفاقی پیغام عام کیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہزاروں کی تعداد میں تصانیف امت مسلمہ کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سے علم و تربیت حاصل کرنے والے لاکھوں نوجوان آج دنیا بھر میں ان کی امن، محبت اور بھائی چارے کی فکر کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے حوالے سے ایک بائیو گرافی لکھی جانی چاہیے۔

معروف دانشور صوفیہ بیدار نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے بہت بڑا علمی خزانہ مہیا کیا ہے جس میں موجودہ دور کے تمام جدید مسائل کا حل بھی موجود ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ان کا عشق رسول ﷺ ہے ایسی نابغہ روزگار شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

تقریب میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، جواد حامد، شہزاد رسول، عابد بشیر، راجہ حنیف، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حسن شیر، رفیق نجم، ڈاکٹرممتاز الحسن باروی و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top