25 غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ (اتوار) کو ہو گی

مورخہ: 17 مارچ 2022ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے
حسان خاور، آشفہ ریاض فتیانہ، سید یاور عباس بخاری سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

Syed Amjad Ali Shah Director Minhaj Welfare Foundation

لاہور (17 مارچ 2022ء) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)کے زیراہتمام غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں 25 مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، صوبائی وزیر ویلفیئر و بیت المال سید یاور عباس بخاری سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی و شوبز و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام غریبوں، محتاجوں اور کمزروں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کی مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن مواخات مدینہ کے تصور انسانیت پر عمل پیرا ہے۔ کم آمدنی والے غریب و نادار خاندانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن شب و روز خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر کی تنظیمات ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کرتی ہیں۔ کارخیر میں حصہ لینے والے سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔ غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top