شب برأت بخش ومغفرت کی رات ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 18 مارچ 2022ء

اس مقدس رات کو اپنی جھولیاں اللہ کے حضور پھیلا دیں: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

Mahfil e Shab e Barat

لاہور (18 مارچ 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ شب برأت امت مسلمہ عبادات اور مناجات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرے۔ اس مقدس اور بابرکت شب کو رب کائنات اپنے فضل و کرم اور رحمت کے ذریعے گناہگاروں کی بخشش اور مغفرت فرماتا ہے اپنے بندوں کو گناہوں سے بری کرتا ہے۔ یہ رات بڑی مبارک اور اہم ہے۔ اس مقدس رات کوتمام مسلمان اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مقدس اور بابرکت رات کو ہم اپنی جھولیاں اللہ کے حضور پھیلا دیں۔ ہماری آنکھیں برسات کی طرح برسنے لگیں۔ ہمارے ہاتھ اللہ کے حضور دعاؤں کے لئے اٹھیں۔ آج کی رات ہم گناہوں سے توبہ کریں اپنی خطاؤں پر ندامت کے ساتھ معافی مانگیں۔ اللہ رب العزت کے حضور سراپا التجا بن کر پیش ہوں یقیناً اللہ کریم کی بخشش و مغفرت گناہگار بندوں کو اپنے دامن میں چھپا لیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی رات صلاۃ و تسبیح اور توبہ استغفار کریں۔ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ کورونا وبا کے خاتمے کی دعا کریں۔

Mahfil e Shab e Barat

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top