پورٹ لیش منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کا اجلاس

minhaj ul quran

منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز پورٹ لیش سیکٹر کے زیراہتمام منہاج ایگزیکٹیو کا ایک اہم اجلاس ڈاکٹر محمد گلزار کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے حوالے سے شروع کی جانے والی کلاسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نعیم اقبال، ڈاکٹر محمد گلزار، نائب امیر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ محمد افضل چوہدری، محمد یوسف، حافظ محمد نعیم اور وسیم بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز افضال احمد چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ڈاکٹر محمد گلزار نے حضور نبی کرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول مقبولؐ پیش کی جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ اور نائب امیر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ افضال احمد چوہدری نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

ڈاکٹر محمد گلزار اور نعیم اقبال نے منہاج سکول پورٹ لیش کی گزشتہ دو ہفتے کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ بچوں اور والدین کی طرف سے بہت زیادہ حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ طلباء باقاعدگی کے ساتھ کلاسیز اٹینڈ کر رہے ہیں اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ بھی ہوا ہے جبکہ والدین نے بھی کافی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں تمام شرکاء اجلاس کی باہمی آراء اور مشاورت سے یہ بھی طے پایا کہ لیئر سینٹر میں اسپورٹس ایکٹیویٹی کے علاوہ رمضان المبارک کے بعد بچوں کو کسی تفریحی مقامات کی سیر بھی کروائی جائے جس سے بچوں میں جنرل نالج میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی سکول میں بھی دلچسپی بڑھے۔ اس کے علاوہ اس سال سمر میں سمر کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ آخر میں نائب امیر تحریک افضال احمد چوہدری نے دعا کروائی اور ڈاکٹر محمد گلزار کی طرف سے شرکائے اجلاس کو پرتکلف افطار بھی پیش کیا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top