رمضان المبارک قلبی طہارت کے حصول کا مہینہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

اللہ کی رضا کیلئے قناعت اور تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کی جائے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Jummah gathering

لاہور (15 اپریل 2022ء) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہر طرح کے باطنی فساد سے نجات اور قلبی طہارت کے حصول کا مہینہ ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں رمضان المبارک کی عظیم نعمت عطا فرمائی ہے اس کے ایک ایک لمحے کی برکات سمیٹی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے اس سال بھی غریب روزہ داروں کو تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے، دنیا کے تھوڑے سے منافع اور آسودگی کیلئے آخرت کو خراب کرنا سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔ ہم صاحب اختیار افراد کی غلطیوں کی نشاندہی تواتر کے ساتھ کرتے ہیں مگراپنا محاسبہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ہمیں اس بات پر ضرور غور کرنا چاہیے کہ ہم اپنے سماجی و اقتصادی فرائض کتنی دیانت داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ اصلاح احوال کی طرف توجہ دی جائے، قناعت اور تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کی جائے۔ انسان جس قدر اللہ پر قناعت کرے گا اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرے گا اس کی زندگی میں اتنی ہی آسانیاں آئیں گی۔ حقیقی خوشیوں کیلئے دوسروں کی خوشی بننا سیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کا غالب حصہ حقوق و فرائض کی ادائیگی پر مشتمل ہے۔ عبادات میں کمی کوتاہی کو غفور الرحیم معاف کر دے گا مگر حقوق اللہ کے معاملہ میں کوئی معافی نہیں ملے گی۔ ہمیں ہر وقت اللہ سے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ وہ ہمیں کمزور اور مظلوم کا مددگار بنائے۔ وعدوں کو وفا کرنے اور رزق حلال کے ساتھ زندہ رہنے کی توفیق بخشے۔

نماز جمعہ کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اتحاد امت، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔ جمعۃ المبارک کے اجتماع میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور و دیگر سینئر قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top