منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف آباد ہو گیا

Itikaf City 2022 starts under Minhaj ul Quran

لاہور (22 اپریل 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شہر اعتکاف میں ملک بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوگئے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے معتکفین کو خوش آمدید کہا، شہر اعتکاف میں 7 ہزار سے زائد افراد کی رہائش اور سحر و افطار کے انتظامات کیے گئے ہیں، معتکفین کی خدمت اور دیگر انتظامات کے لیے 5 سو سے زائد کارکنان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، لاہور پولیس کے اہلکار بھی حفاظتی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد معتکفین سے خطاب کریں گے، دو ہزار سے زائد خواتین بھی معتکف ہوئی ہیں ان کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں، تحریک منہاج القرآن نے معتکفین کی سہولت کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔ شہر اعتکاف کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں معتکفین کیلئے مسجد کے صحن کے دونوں اطراف دیو ہیکل پنکھے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ گرم موسم کی شدت کے پیش نظر معتکفین کے آرام کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان کوآرڈینیشن کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ معتکفین کے سحر و افطار کی بر وقت ترسیل کیلئے مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ شہر اعتکاف کے مکین عید کا چاند نظر آنے تک عبادات میں مشغول رہیں گے۔ شہر اعتکاف میں شرکت کیلئے لاہور، کوئٹہ، کراچی، ملتان، فیصل آباد، مظفر آباد، سکھر، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، کشمیر، ، بلتستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوئے ہیں۔

Itikaf City 2022 starts under Minhaj ul Quran

Itikaf City 2022 starts under Minhaj ul Quran

Itikaf City 2022 starts under Minhaj ul Quran


Dr Hassan Qadri addresses Mutakifeen in Itikaf city


Mufti Abdul Qayyum Khan addresses Mutakifeen

Mufti Abdul Qayyum Khan addresses Mutakifeen

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top