ڈاکٹر فرید الدین قادری ؒ کے49ویں عرس کی تقریب 18 مئی کو ہوگی

مورخہ: 12 مئی 2022ء

لاہور (12 مئی 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والدگرامی، تحریک پاکستان کے فعال وعظیم رہنما اور متبحر عالم دین فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری ؒکے سالانہ عرس مبارک کی تقریب اور حفاظ و حافظات کی تقریب تقسیم اسناد 18 مئی کو ان کے دربار عالیہ جھنگ میں منعقد ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دعائیہ تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔ علامہ حافظ عبد القدیر قادری، معروف نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدرعلی محسن، عالمی شہرت یافتہ قاری نور احمد چشتی، معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی، محمد افضل نوشاہی، محمد شکیل طاہر، شہزاد برادران بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما جواد حامد نے حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری ؒ کے 49 ویں عرس مبارک پر منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے جھنگ دربار شریف پر حاضری دی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

Urs ceremony of Dr Farid ud Din Qadri

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top