آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیرتعلیم بچوں کے لئے تقریب کا انعقاد

مورخہ: 13 مئی 2022ء

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے
دین اسلام یتیموں کے ساتھ اچھے برتاو اور ان کی کفالت کا درس دیتا ہے: خرم نواز گنڈاپور
یتیم بچوں کو بہترین رہائش، تعلیم اور غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی سہولیات میسر ہیں: کرنل (ر) مبشر اقبال
نور اللہ صدیقی، شہزا د رسول، حاجی اسحاق بچوں کی نگہداشت کرنے والی ”مدرز“ کی تقریب میں شرکت

Ceremony in Aghosh Orphan Care Home

لاہور (13 مئی 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کئیر ہوم میں زیرتعلیم یتیم بچوں کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے پبلک ریلیشنر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی اس تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی محمد اسحاق، آغوش آرفن کیئر ہوم کا عملہ اور بچوں کی نگہداشت کرنے والی ”مدرز“ موجود تھیں۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں نے کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا اور ان سے گفتگو کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اسلام نے یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ دین اسلام یتیموں کے ساتھ اچھے برتاؤ اور ان کی کفالت کا درس دیتا ہے۔ یتیم بچوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسا ہم اپنے بچوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آغوش کمپلیس کرنل (ر) مبشر اقبال نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر 2005ء کے زلزلہ میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت، کفالت اور نگہداشت کے لئے آغوش کمپلیکس تعمیر کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا 2005ء سے تاحال ہزار ہا یتیم بچے یہاں سے تعلیم مکمل کر کے مختلف شعبہ جات میں بطور پروفیشنل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کرنل(ر) مبشر اقبال نے مزید بتایا کہ یتیم بچوں کو بہترین رہائش، تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے بتایا آغوش آرفن کیئر ہوم میں بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر سے بھی یتیم بچے زیرتعلیم اور زیرکفالت ہیں۔

آغوش آرفن کیئر ہوم میں رہائش پذیر اور زیرتعلیم بچوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغوش ہمارا گھر ہے اور ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں ایک ایسا سرپرست اور باپ میسر ہے جن کی وجہ سے ہم بہترین تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں یہاں گھر سے بڑھ کر توجہ اور سہولیات میسر ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top