شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حاجی ریاض احمد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 02 جون 2022ء

گوشہ درود

لاہور (2 جون 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے رفیق، سینئر رہنما اور گوشۂ درود کے تاحیات خادم حاجی ریاض احمد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حاجی ریاض احمد قادری مخلص، نیک اور صالح انسان تھے۔ اخلاق، محبت اور خدمت گزاری کا پیکر تھے۔ حاجی ریاض احمد قادری تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور دیرینہ رفیق تھے۔ گوشہ درود کے تا حیات خادم حاجی ریاض احمد قادری کی رحلت ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا صدامہ ہے۔ شیخ الاسلام نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، جواد حامد، محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر آصف اکبر، سید مشرف شاہ، علامہ رانا نفیس حسین قادری و دیگر رہنماؤں نے حاجی ریاض احمد قادری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ پی جی ای سی ایچ ایس فیز 1 میں ادا کی گئی۔ راجہ زاہد محمود، علامہ لطیف مدنی، شہزاد رسول، علامہ غلام ربانی تیمور، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر، بابا غلام فرید، علی رضا سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، ٹحصیلی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

گوشہ درود

گوشہ درود

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top