شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سینئر صحافی سلمان غنی کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 02 جون 2022ء

لاہور (2 جون 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی، تجزیہ کار سلمان غنی کے بڑے بھائی عثمان غنی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم عثمان غنی کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی سے ان کے بھائی عثمان غنی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top