منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید کا MIB کا دورہ

مورخہ: 31 مئی 2022ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے مورخہ 31 مئی 2022ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کا دورہ کیا۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ویب سائٹس، سافٹ وئیرز اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ نے فہم دین پراجیکٹ پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جسے معزز مہمانوں نے نہایت سراہا۔ خواجہ کامران رشید نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت مسی ساگا (کینیڈا) میں قائم مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر سال بھر کمیونٹی کو مختلف سروسز فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال کرونا وائرس کے پیش نظر کچھ سروسز آن لائن بھی جاری رہیں اور سینٹر پر تشریف لانے والے لوگوں کو ایس او پیز کے تحت بھی سروسز فراہم کی گئیں۔ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا انتظام، ناظرہ اور حفظ القرآن کی روزانہ کلاسز کا اجراء اور نوجوانوں کی اصلاح و تربیت کیلئے مختلف پروگرامز بھی وقتاً فوقتاً کروائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے اجتماع کے علاوہ رمضان المبارک میں نماز تراویح سمیت سال کے چند دیگر اہم مواقع پر لوگوں کی کثیر تعداد اس سینٹر میں جمع ہوتی ہے جن کی لئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون سے اسلامک سنٹر کے طہارت خانوں کی تزئین و آرائش بھی مکمل کی گئی ہے جبکہ کمیونٹی سنٹر کے سالانہ اخراجات کے لئے فنڈز بھی قائم ہیں جن میں کمیونٹی کے مخیر حضرات عطیات بھی دیتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top