منہاج ویلفیئر کے تحت اجتماعی قربانی کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں: بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان

مورخہ: 20 جون 2022ء

قربانی مہم کے سلسلے میں تشکیل دی گئی 50 سے زائد انتظامی کمیٹیوں نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے
مرکزی قربا ن گاہ ہر سال کی طرح لاہور میں جدید سلاٹر ہاؤس میں قائم کی جائے گی
شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت مند جانوروں کی خریداری کی جارہی ہے
نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قربانی مہم 2022ء میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے گفتگو

qurbani 2022

لاہور (20 جون 2022) نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحیٰ پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانوروں کی اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔ قربانی مہم کے سلسلے میں تشکیل دی گئی 50 سے زائد انتظامی کمیٹیوں نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اجتماعی قربانی کیلئے حصوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ ملک کے 100 سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ مرکزی قربان گاہ ہر سال کی طرح لاہور میں قائم کی جائے گی۔ لاہور میں جدید سلاٹر ہاوس میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائیں، دنبے، بکرے اور چھترے ذبح کرکے عید الاضحیٰ کے تینوں روز سنت ابراہیمی کو زندہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارچ مرکزی قربان گاہ جواد حامد، سیکرٹری قربانی مہم حافظ خرم شہزاد، ایوب انصاری، سعید اختر، میاں زاہد جاوید، میاں عباس نقشبندی، مشتا ق احمد، شفقت ندیم، و دیگر موجود تھے۔

بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نے کہا کہ شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت مند جانوروں کی خریداری کی جارہی ہے۔ قربانی مہم 2022ء کی تیاریاں و انتظامات عروج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان مرکزی قربان گاہ سے گوشت تیار کرکے غرباء ومساکین اور ضرورت مند خاندانوں تک پہنچائیں گے۔ درجنوں گاڑیوں کے ذریعے گوشت کی تقسیم کی جائے گی۔ گوشت کی تقسیم کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ شدید گرم موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے اور بلاتاخیر حصے داران و مستحقین تک گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈر کو فالو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی اجتماعی قربانی کے انتظامات و تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات کھلی کتاب کی طرح ہیں۔ لاکھوں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یتیم و بے سہارا بچوں کے لئے عالمی معیار کے ادارے آغوش کے نام سے قائم کیے گئے ہیں۔ منہاج ویلفیئر کے کارکنان اللہ کی رضا و خوشنودی کے حصول کی طلب میں دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ معیار، اعتماد اور احساس ذمہ داری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا طرہ امتیاز ہے۔

سیکرٹری قربانی مہم حافظ خرم شہزاد نے کہا کہ اس سال گائے کی قربانی کا فی کس حصہ 17 ہزار، دنبہ و چھترا 27 ہزار اور بکرا 35 ہزار مقرر ہوا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ، مرکزی دفتر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بکنگ کے لئے ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں۔

qurbani 2022

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top