قصور: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 23 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن قصور کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے دعوت دین کے لیے ہمیشہ جدید ذرائع اختیار کیے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تنظیمی اجلاس میں قاری ریاست علی چدھڑ، سردار علی وٹو، حافظ عبدالخالق، حافظ ولی محمد اور محمد اشرف ضیغم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں قصور، راجہ جنگ، مصطفٰی آباد، کھڈیاں، پیال کلاں سے ضلعی اور پی پی اور یونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top