شہید کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جواد حامد

مورخہ: 12 اگست 2022ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر سماعت 19 اگست تک ملتوی

Jawad Hamid statement on model town case

لاہور (12 اگست 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد نے کہا ہے کہ 12 اگست کو کیس کی سماعت تھی سماعت نہ ہو سکی اب 19 اگست کو سماعت ہوگی۔ جواد حامد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث ملزمان جنھیں استغاثہ کیس میں اے ٹی سی نے طلب کر رکھا ہے ان میں سے متعدد مرکزی ملزمان نے بریت کی درخواست دے رکھی ہے، ان ملزمان کے خلاف پیش کی گئیں شہادتوں پر بحث ہوئی اور نہ ہی یہ اپنی بے گناہی کا کوئی نیا دستاویزی ثبوت پیش کر سکے، جن ملزمان نے بریت کی درخواست دے رکھی ہے وہ تمام کے تمام 17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن میں وقوعہ پر موجود تھے، انھوں نے کہا ملزمان کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم حصول انصاف کے لیے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں اور انصاف کے لیے پرامید ہیں، شہید کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top