شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہزاد حنیف مدنی کی اہلیہ کے انتقال افسوس کا اظہار

مورخہ: 15 اگست 2022ء

خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، رانا نفیس حسین، شہزاد رسول کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور (15 اگست 2022) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی ﷺ الحاج محمد شہزاد حنیف مدنی کی زوجہ اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سابق ناظم منہاج القرآن لاہور اشتیاق حنیف مغل اور ابرابر حنیف مغل کی بھاوج کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی الحاج محمد شہزاد حنیف مدنی کی اہلیہ مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، الحاج امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، جواد حامد، راجہ ندیم و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، رانا نفیس حسین، حفیظ اللہ جاوید، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، حافظ عابد بشیر، صفدر عباس، ذیشان بیگ، منشا مغل، انجینئر سلیم، حافظ مرغوب ہمدانی، محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی سمیت دیگر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، کارکنان، علما و مشائخ، اہلیان علاقہ نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

شہزاد حنیف مدنی

شہزاد حنیف مدنی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top