منہاج القرآن کے رہنماؤں کی اولمپئین منظور جونیئر (مرحوم) کے بیٹوں سے ملاقات

وفد نے مرحوم کے بیٹوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا
منظور جونیئر نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے: شہزاد رسول
منظور جونیئر (مرحوم) پاکستان ہاکی کا بہت بڑا نام تھے: ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
وفد میں حاجی محمد اسحاق، ڈاکٹر قاشر رفیق اور سلیم پاکستانی شامل تھے

Minhaj Welfare Foundation flood relief activities

لاہور (6 ستمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری کی قیادت میں سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑی اولمپئین منظور جونیئر (مرحوم) کے بیٹوں فیصل منظور اور نبیل منظور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے منظور جونئیر (مرحوم) کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

شہزاد رسول قادری نے مرحوم کے بیٹوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظور جونیئر پاکستان ہاکی کا بہت بڑا نام تھے ان کے انتقال سے ہاکی میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ وہ قومی ہاکی کے ہیرو تھے منظور جونیئر نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پاکستان ہاکی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منظور جونیئر نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے۔

منہاج القرآن کے وفد نے منظور جونیئر مرحوم کی ہاکی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کے میدانوں کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی ایک بہترین انسان تھے۔ وفدنے منظور جونیئر کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ منہاج القرآن کے وفد میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی محمد اسحاق، ڈاکٹر قاشر رفیق اورسلیم پاکستانی شامل تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top