سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد فرض ہے: سدرہ کرامت

وائس ٹیم پشاور، کراچی، جہلم اور واہ کینٹ نے لاکھوں روپے کا امدادی سامان جمع کیا
امدادی سرگرمیاں منہاج ویلفیئر کے پلیٹ فارم سے جاری ہیں، نائب صدر ویمن لیگ

minhaj ul quran women league

لاہور (12 ستمبر 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرین کی مدد ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویمن لیگ کے ذیلی فورم ”وائس“ کی طرف سے متاثرہ خواتین کیلئے ڈونیشنز جمع کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں وائس ٹیم پشاور کی طرف سے شب قدر بیلا ویلج میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ یہ امدادی سامان صبیحہ اشتیاق، مسز بانو اور مسزآمنہ اور روبینہ معین کی طرف سے تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ”وائس“ ٹیم جہلم اور ”وائس“ ٹیم کراچی اور ’’وائس‘‘ ٹیم واہ کینٹ نے بھی لاکھوں روپے کا سامان سیلاب متاثرین کیلئے جمع کیا ہے جو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرین کو پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”وائس“ ٹیم چھوٹے بچوں کیلئے گرم کپڑے بھی خرید رہی ہے جو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سٹاک میں جمع کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انتہائی منظم انداز میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ امداد حق داروں تک پہنچ رہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top