سیلاب کے پانی میں 18ہزار سکول بہہ گئے: ڈائریکٹر ایگرز

34لاکھ بچوں کو انسانی بنیادوں پر فوری طبی امداد کی ضرورت ہے: کلثوم قمر
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے عارضی سکول قائم کرنیکا اعلان قابل تحسین ہے

سیلاب میں 19 ہزار سکول بہہ گئے

لاہور (11 ستمبر 2022) کم عمر کی تعلیم و تربیت کیلئے قائم منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ”ایگرز“ کی ڈائریکٹر کلثوم قمر نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے جہاں انسانی زندگی کے بہت سارے شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے وہاں لگ بھگ 34 لاکھ بچے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طوری پر مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 1کروڑ 60 لاکھ ہے جن میں 34 لاکھ فوری امداد کے منتظر ہیں۔

کلثوم قمر نے کہاکہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 18 ہزار سکولوں کی عمارات سیلاب میں بہہ گئیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ سکولوں کے انہدام کی وجہ سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی خطرات سے دوچار ہو گیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلے مرحلہ میں سکولوں کی بحالی کیلئے اقدامات کرے، بچوں کا تعلیمی مستقبل ہر چیز سے بلند تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ طبی امداد کی ضرورت بھی بچوں کو ہے۔

سیلاب کے گندے پانی کی وجہ سے بچوں میں اسہال، ہیضہ اور ملیریا پھیل رہا ہے۔ گندے پانی کے نکاس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور مچھر دانیوں کی متاثرہ علاقوں میں اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ سکول چین میں سب سے پہلے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ایم ای ایس کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عارضی سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند اور قابل تقلید اقدام ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top