منہاج ویلفیئر فاؤندیشن چاروں صوبوں کے ہزاروں متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرے گی

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، عدنان سہیل امدادی سامان روانہ کریں گے
امدادی سامان روانہ کرنے کی خصوصی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگی
امدادی سامان خشک راشن، کپڑوں، خیموں پر مشتمل ہے: کوآرڈینیٹر انجینئر ثناء اللہ خان

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلڈ ریلیف

لاہور (14 ستمبر 2022) 15 ستمبر کو چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کے ٹرک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہورسے روانہ ہونگے، تقریب مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراؤنڈ میں دوپہر اڑھائی بجے ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عدنان سہیل امدای سامان کے ٹرک روانہ کریں گے۔ اس موقع پر قائدین میڈیا سے خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر انجینئر ثناء اللہ خان نے بتایا کہ امدادی سامان خشک راشن، کپڑوں اور خیموں پر مشتمل ہے، انہوں نے کہاکہ سیلابی بہاؤ کم ہونے کے بعد متاثرین کی ضروریات بھی تبدیل ہو رہی ہیں ہم اپنے ویلفیئر کے نظام کے ذریعے متاثرین کی ضرورت کے مطابق امدادی سامان مہیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی ضروریات کے بارے میں مخیر حضرات اور ویلفیئر آرگنائزنشنز کو معلومات مہیا کرتے رہیں۔ ثنا اللہ خان نے مزید کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پیشہ ور گداگروں کی لوٹ مار بند کرائیں۔ گداگر متاثرین سیلاب کی مدد کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان کے ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متاثرین سیلاب کیلئے روانہ ہونگے۔ دو روز قبل سندھ شکار پور میں ہزاروں متاثرین کو امدادی سامان دیا جا چکا ہے۔

سامان کی روانگی کے موقع پر راجہ زاہد محمود، انجینئر رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، رانا نفیس حسین قادری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیدار اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان شریک ہوں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top