سیلاب متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میڈیکل کیمپس قائم کر دئیے ہیں

منہاج ویلفیئر کے میڈیکل کیمپس میں روزانہ 15 سو مریض علاج کے لئے آتے ہیں
میڈیکل کیمپ میں بخار، ملیریا، ڈائریا، سانپ کاٹنے کے مریض آرہے ہیں: رانا عتیق الرحمن
میڈیکل کیمپس سیلاب سے متاثرہ علاقوں روجھان، فاضل پور، راجن پور، ڈی جی خان میں قائم کیے گئے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے متاثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا

فلڈ ریلیف

لاہور (4 ستمبر 2022ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے روجھان، فاضل پور، راجن پور، تونسہ شریف سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں موبائل ہسپتال اور میڈیکل کیمپ طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے موبائل ہستپال اور میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف روزانہ سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں ادویات دے رہے ہیں۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپو رنے تونسہ شریف، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، روجھان میں قائم کیے گئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔ امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کے حوصلہ اور جذبہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و رضا کار متاثرین سیلاب کے درمیان موجود ہیں اور انہیں ریلیف دے رہے ہیں۔ متاثرین کو خشک اجناس، پینے کا پانی، خیمے اور ادویات وافر مقدار میں پہنچا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے کہ وہ ہم سے اپنی مخلوق کی خدمت کا کام لے رہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤندیشن کے کارکن ہر اس جگہ جائیں گے جہاں متاثرین کو ان کی ضرورت ہوگی۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا اور امدادی سرگرمیوں کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تحریک منہاج القرآج متاثرہ ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے منہاج القرآن کے رہنما رانا عتیق الرحمن نے کہا کہ مریضوں میں زیادہ تر تعداد خواتین، بچوں اور بزرگ افراد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روجھان میں قائم کیے گئے موبائل اسپتال میں روزانہ 15 سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایات پر قائم کئے گئے میڈیکل کیمپس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار متاثرہ افراد کی مدد کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ رانا عتیق نے رہنماؤں کو بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں ڈائریا، ملیریا، نزلہ، زکام، بخار، سانپ کے کاٹنے کے مریض آرہے ہیں اور انہیں بروقت علاج کی سہولت میسر ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top