انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیر اہتمام ضیافت میلاد النبیؐ آج ہو گی

ضیافت میلاد میں مختلف مذاہب کے نمائندگان او مسالک کے علماء شریک ہوں گے
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے
ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر بشپ ڈاکٹر سیموئیل رابرٹ عزرایا مختلف مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے

بین المذاہب محفل میلاد

لاہور (6 اکتوبر 2022) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں محفل میلاد النبی ﷺ و ضیافت میلاد النبی ﷺ آج (جمعرات) کو شام 7 بجے منعقد ہوگی۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی بشپ ڈاکٹر سیموئیل رابرٹ عزرایا خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ ضیافت میلاد میں مختلف مذاہب کے نمائندگان اور مختلف مسالک کے علماء کرام خصوصی شرکت کریں گے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہا ج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے محفل میلاد النبی ﷺ و ضیافت میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات اور بین المذاہب رواداری کے موضوع پر منعقدہ ضیافت میلاد کی تقریب میں مسیحی، ہندو، سکھ رہنما اور مختلف مسالک کے علماء کرام شرکت کریں گے۔

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر ضیافت میلاد میں شرکت کرنے والے مختلف مذاہب کے نمائندے اورمختلف مسالک کے علماء حضور نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت اور سیرت مبارکہ کی روشنی میں بین المذاہب رواداری کے موضوع پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت پاک کی خوشی میں کیک کاٹا جائے گا۔ تمام مذاہب کے نمائندے ملک کی خوشحالی و سلامتی کے لیے اپنے اپنے عقائد کے مطابق دعا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر امن کی مشعل بھی روشن کی جائے گی اور تمام شرکا کو ضیافت پیش کی جائے گی۔ ضیافت میلاد میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کوریورنڈر آئی بی راکی، پنڈت بھگت لال کھوکھر، سردار سکندر خالصہ، شہزاد خان، اورنگزیب خان، عائشہ شبیر، طیب ضیا، انیلہ الیاس ڈوگر و دیگر رہنما خوش آمدید کہیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top